تلنگانہ

نظام آباد گورنمنٹ ہاسپٹل کے ڈرینیج سے نومولود کی نعش برآمد

نظام آباد  – تلنگانہ کے نظام آباد کے گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل (جی جی ایچ) میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ہاسپٹل  کے احاطے میں موجود ڈرینیج سے ایک نومولود بچہ کی نعش برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ روزانہ ڈاکٹروں کی نگرانی اور سکیورٹی گارڈز کی سخت نگرانی میں رہنے والے ہاسپٹل میں اس طرح کا واقعہ سامنے آنے پر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

 

نظام آباد جی جی ایچ ہاسپٹل میں روزانہ ہزاروں مریض اور ان کے تیماردار آتے جاتے ہیں، جبکہ روزانہ 1500 سے زائد او پی مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ حاملہ خواتین کے لئے خصوصی وارڈ بھی موجود ہے اور سکیورٹی عملہ مسلسل نگرانی کرتا رہتا ہے۔ ایسے حالات میں ہاسپٹل میں پیدا ہونے والے ایک نومولود کی نعش ڈرینیج میں ملنا سنگین سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

 

ہاسپٹل آنے والی ہر حاملہ خاتون کی تفصیلات ریکارڈ میں درج کی جاتی ہیں اور پیدائش کے بعد نومولود بچوں کا اندراج بھی لازمی ہوتا ہے۔ اس کے باوجود طبی عملے اور حکام کو اطلاع دیے بغیر نومولود کی نعش ہاسپٹل سے باہر ڈرینیج تک کیسے پہنچی، یہ معاملہ بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button