جرائم و حادثات
دوران علاج لڑکی فوت ڈاکٹر فرار۔ تلنگانہ کے کھمم میں واقعہ

کھمم۔رءاست تلنگانہ کھمم ضلع کے کونی جرلہ منڈل کے بسواپورم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مبینہ طور پر علاج کے دوران طبیعت بگڑنے سے آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ کی موت ہوگئی۔
کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ میں آٹھویں جماعت میں زیرِ تعلیم طالبہ کو نزلہ اور بخار کی شکایت ہوئی جس کے بعد اس کے ماں باپ اسے مقامی آر ایم پی ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق آر ایم پی نے طالبہ کو انجیکشن دیا جس کے بعد اسے سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔ اس کے فوراً بعد اسے کھمم کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا وہاں ڈاکٹروں نے اسے بعد معائنہ مردہ قرار دے دیا۔
اس سلسلے میں طالبہ کے والد نے آر ایم پی ڈاکٹر کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آر ایم پی ڈاکٹر فرار ہے۔



