اسپشل اسٹوری

کل 12 اگست کی رات حیدرآباد کی آسمان پر کائناتی میلہ – 6 سیارے، سورج گرہن اور ٹوٹتے تاروں کی بارش

ایک ہی دن تین نایاب فلکیاتی مظاہرہ، یعنی ’’کاسمک میراتھن‘‘، 12 اگست کو دیکھنے کو ملیں گے۔ جی پی برلا آبزرویٹری کی مِرنالنی نے بتایا کہ چہارشنبہ کی صبح آسمان میں مشتری، عطارد، مریخ، زحل، یورینس اور نیپچون ایک ہی قطار میں نظر آئیں گے۔

 

انہوں نے بتایا کہ مشتری کو باآسانی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ دیگر سیارے افق کے قریب ہونے کی وجہ سے دیکھنے میں کچھ دشواری ہوگی۔ یورینس کو دیکھنے کے لیے دوربین (Binoculars) اور نیپچون کے لیے ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔

 

چہارشنبہ کے روز مکمل سورج گرہن بھی ہوگا، تاہم یہ ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مناسب سولر فلٹر کے بغیر سورج کو براہِ راست ہرگز نہ دیکھیں۔

 

مِرنالنی نے بتایا کہ 109P/Swift-Tuttle دمدار ستارے کے چھوڑے ہوئے ملبے سے بننے والی شہابیوں کی بارش 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب عروج پر ہوگی۔ یہ مظہر نئے چاند کے وقت پیش آرہا ہے، اس لیے آسمان تاریک ہونے کے باعث شہابِ ثاقب دیکھنے کا بہترین موقع ہوگا۔ حیدرآباد میں نصف شب کے بعد صبح تک ہر گھنٹے تقریباً 10 سے 20 شہابِ ثاقب (ٹوٹتے تارے) دیکھے جاسکتے ہیں۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button