انٹر نیشنل

رَن وے سے باہر نکل کر گاڑیوں سے ٹکراگیا طیارہ۔ امریکہ میں دلخراش حادثہ 5 ہلاک متعدد زخمی

نئی دہلی: امریکہ کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا جہاں ایمیزون کا کارگو طیارہ رَن وے پر لینڈنگ کے دوران اچانک بے قابو ہوکر رَن وے سے باہر نکل گیا اور قریب موجود گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔

 

ٹکر کے نتیجے میں طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پورے علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے۔حکام کے مطابق یہ طیارہ پورٹو ریکو سے میامی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

 

لینڈنگ کے دوران پائلٹ طیارے پر قابو نہ رکھ سکا اور طیارہ قریب ہی موجود دیگر کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے والی سڑک پر جا پہنچا جہاں اس نے کئی گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔

 

حادثے کے بعد امدادی کارکنوں نے پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت گاڑیوں میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔ اس کے علاوہ طیارے کے نیچے پھنسے ایک شخص کو بھی بحفاظت نکالنے کی کوشش کی گئی۔

 

حادثے میں شدید زخمی ہونے والے پانچ افراد جانبر نہ ہوسکے جبکہ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم مہلوکین میں طیارے میں سوار لوگ شامل ہیں یا سڑک پر موجود افراد، اس بارے میں تاحال واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button