جرائم و حادثات

کار کو لگی آگ ایک شخص زندہ جھلس ہلاک۔ حیدرآباد کے مضافات میں دردناک واقعہ

حیدرآباد: کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں ایک شخص زندہ جل کر ہلاک ہوگیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ دُنڈیگل پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق باؤرَم پیٹ آؤٹر سروس روڈ کے قریب واقع ایک گیٹڈ کمیونٹی میں 40 سالہ کارتک نامی شخص رہتا تھا۔ پیر کی صبح تقریباً 7:30 بجے اسی علاقے میں زیرِ تعمیر دو بیڈ روم کے مکانوں کے قریب سڑک پر کھڑی ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

 

اس وقت کار میں موجود کارتک آگ کی لپیٹ میں آکر زندہ جل گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے

 

کہ یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ کارفرما ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button