نیشنل

ہزاروں فٹ کی بلندی پر تھا ابو ظہبی جانے والا طیارہ، پٹرول ہورہا تھا کم۔ پائلٹس نے کیا حاضر دماغی کا مظاہرہ ورنہ ….

نئی دہلی: ایئر انڈیا ایکسپریس کے ایک طیارے کے دورانِ پرواز انجن میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث طیارے کو واپس موڑ کر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

 

یہ طیارہ پیر کی صبح کیرالہ کے کوچی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوا تھا۔ٹیک آف کے تقریباً 50 منٹ بعد پائلٹس نے پہلے انجن میں تیل کی مقدار کم ہونے کا مشاہدہ کیا۔ آئل پریشر خطرناک حد تک کم ہونے کے بعد پائلٹس نے فوری طور پر اس انجن کو بند کردیا۔

 

صرف ایک انجن کے ساتھ پرواز جاری رکھنا مشکل ہونے کے باعث طیارے کو واپس کوچی کی جانب موڑ دیا گیا۔طیارے نے تقریباً 45 منٹ تک ایک ہی انجن کے ساتھ پرواز کی اور پائلٹس کی حاضر دماغی کے باعث بحفاظت کوچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ ایئر انڈیا ایکسپریس نے

 

اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کا سبب بننے والے حالات کی داخلی تحقیقات جاری ہیں۔ ایئرلائن نے واضح کیا کہ مسافروں کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے متعلقہ حکام کو واقعے کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button