انٹر نیشنل

حوثی حملوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات – عوام کو چوکنّا رہنے کی ہدایت۔ سعودی وزارت توانائی  

 کے این واصف

سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا ہے کہ مملکت کے جنوبی علاقے میں توانائی کے شعبے کی متعدد تنصیبات اور مراکز کو منگل کی صبح نشانہ بنایا گیا۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ حکام نے متاثر ہونے والی تنصیبات کی بحالی اور صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

 

حملوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور بعض تنصیبات میں کچھ آپریشنز کو عارضی طور پر روکنا پڑا۔ خصوصی فیلڈ ٹیموں نے آگ پر قابو پانے، مقامات کو محفوظ بنانے اور نقصان کا جائزہ لینے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

 

ذرائع نے بتایا حملوں کے نتیجے میں کئی شہریوں اور رہائشیوں کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں، انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔وزارت کے ذریعے نے تصدیق کی کہ متعلقہ مراکز اور افراد کی حفاظت کے ساتھ منظور شدہ آپریشنل پلان کے مطابق آپریشنز کا تسلسل یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق حوثی حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں خواتین اور بچوں سمیت 70 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ مملکت حوثیوں کے خلاف ضروری عملی اقدامات کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button