حیدرآباد میں کل جمعرات کو خواتین کو با اختیار بنانے پر بین الاقوامی کانفرنس

حیدرآباد۔9 ستمبر (پریس نوٹ) فیڈریشن آف تلنگانہ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 10 ستمبر کو دن کے 9:30 سے شام 5بجے کے درمیان سائبر گارڈنس ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد میں خواتین کو با اختیار بنانے پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر تسنیم شریف صدر ویم امپاورمنٹ کمیٹی کے مطابق اس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں شیکھا گوئل آئی پی ایس پرنسپل سکریٹری حکومت تلنگانہ و محکمہ داخلہ دیویا دیو راجن آئی اے ایس چیف اگزیکٹیو آفیسر سوسائٹی فار ایلیمینیشن آف رورل پاورٹی، اینجیلا ہینسن بانی سی ای او لا فرم جرمن، حسام ہاواس ریجنل ڈائرکٹر میڈل ایسٹ افریقہ اینڈ ایشیا سہارا گروپ
نارڈ چالیکان اسوسی ایٹ پارٹنر ایسٹران پارٹنرس پرائیویٹ ایکویٹی کمپنی آرمینیا، سیندا حامدی سی ای او ساخ رئیلٹرس یو اے ای، جیوتی ریڈی بانی کی سافٹ ویر سلیوشنس امریکہ، اوما دیوی اگزیکٹیو ڈائرکٹر گرانیولس انڈیا لمیٹیڈ، رما دیوی بانی و صدر اے ایل ای اے پی کلپنا راو پریسیڈنٹ سی او ڈبلیو ای، سیتا پلا چولا سی ای او وی۔ ہب، پرینکا راولا سینئر ڈائرکٹر انٹرنیشنل پروگرامس اینڈ پارٹنر شپ ٹی ہب فاونڈیشن، ستو سویکا ڈائرکٹر سائنٹسٹ ای بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس حکومت ہند، پریرنا نائک جنرل مینیجر مائیکرو سافٹ اے آئی، سشما جی ڈی ڈائرکٹر تلنگانہ فوڈپراسیسنگ سوسائٹی
املا اکینینی اداکارہ و شریک بانی بلو کلاز حیدرآباد ڈائرکٹر، کے نکیلا آئی اے ایس ڈائرکٹر سمکیات تلنگانہ، ویشالی نیوتیا، وی پی اسٹراٹیجی اینڈ بزنس ایگری بریج اور آر جے شاداب عزیز کنٹنٹ اسٹراٹیجسٹ رائٹر اینکر ریڈیو مرچی شامل ہیں۔




