نیشنل

پرینکا گاندھی کے اس ویڈیو پر یقین نہ کریں ورنہ ….

نئی دہلی: کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کے نام سے سوشل میڈیا پر نقلی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے پرینکا گاندھی کی تصاویر اور آواز کا استعمال کرتے ہوئے یہ ویڈیوز تیار کی گئی ہیں۔

 

ان ویڈیوز میں پرینکا گاندھی کو مبینہ طور پر مختلف اداروں میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ان نقلی ویڈیوز کے وائرل ہونے پر پرینکا گاندھی کے دفتر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان پر یقین کرکے دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں۔

 

دفتر نے واضح کیا کہ اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی یہ ویڈیوز مکمل طور پر جعلی اور گمراہ کن ہیں۔عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان ویڈیوز میں دیے گئے لنکس پر کلک نہ کریں اور کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری نہ کریں۔

 

اگر اس طرح کی کوئی پوسٹ نظر آئے تو فوری طور پر اس کی شکایت درج کروانے کے ساتھ اسے بلاک کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

 

پرینکا گاندھی کے دفتر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے جعلی مواد کے معاملے میں چوکس رہیں۔ دریں اثنا واٹس ایپ، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ نقلی ویڈیوز بڑے پیمانے پر وائرل ہورہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button