جرائم و حادثات

حیدرآباد کے مضافات میں تیز رفتار آر ٹی سی بس پٹرول پمپ میں جا گھسی، کار تباہ

حیدرآباد شہر  حیدراباد کے مضافاتی علاقے عبداللہ پورمیٹ کے بٹاسنگارم میں ایک آر ٹی سی بس بے قابو ہوکر پٹرول پمپ میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں ایک کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ ایک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ حادثے کے وقت پٹرول پمپ پر موجود عملہ اور دیگر افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

اطلاعات کے مطابق دلسکھ نگر ڈپو سے تعلق رکھنے والی ٹی جی ایس آر ٹی سی بس چوٹ اپل کی سمت جارہی تھی۔ باٹاسنگارم کے قریب ایک گاڑی کو بچانے کی کوشش کے دوران بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک کنارے واقع پٹرول پمپ میں جا گھسی۔ بس کی ٹکر سے ڈیزل پمپ اور اس سے متعلقہ آلات بری طرح متاثر ہوئے اور کئی سامان ٹوٹ کر بکھر گئے۔

 

حادثے کے نتیجہ میں پٹرول پمپ پر کھڑی ایک کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ ایک دوسری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

 

بس کے اچانک پٹرول پمپ میں داخل ہونے سے وہاں موجود عملہ اور عوام میں افراتفری مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوئی۔ پورا واقعہ پٹرول پمپ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگیا،

متعلقہ خبریں

Back to top button