جرائم و حادثات

بیوی نے لے لی پھانسی شوہر نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی، کرناٹک کے جوڑے کی حیدرآباد میں خودکشی

حیدرآباد: شہر کے لالہ گوڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چند گھنٹوں کے فرق سے میاں بیوی نے خودکشی کرلی۔

 

پولیس اور مقامی افراد کے مطابق کرناٹک کے رائچور سے تعلق رکھنے والے چرنپا اور لکشمی لالہ گوڑہ کی وجئے پوری کالونی میں رہتے تھے۔ ان کی شادی تقریباً ڈیڑھ سال قبل ہوئی تھی۔

 

لکشمی نے گھر میں پنکھے سے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ جمعرات کی صبح چرنپا نے نیند سے بیدار ہونے کے بعد بیوی کی نعش دیکھی اور خوف کے مارے گھر سے چلا گیا بعد ازاں اس نے لالہ گوڑہ ریلوے پل کے قریب ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔

 

مقامی افراد نے بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ پولیس نے مالی مشکلات اور خاندانی تنازعات سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دونوں کی نعشوں کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button