جرائم و حادثات

تلنگانہ سکریٹریٹ میں اے سی بی کی کارروائی، ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے دو ملازمین پکڑے گئے

حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ میں اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے ڈیٹا انٹری آپریٹر اور ایک ملازم کو گرفتارکرلیا۔سکریٹریٹ میں آؤٹ سورسنگ ملازم آنندیشی راگھویندر اور سینئر اسسٹنٹ میڈی ونود کو اے سی بی نے رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ سکریٹریٹ میں 2 لاکھ روپے کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ (سی ایم آر ایف) کے چیک کی حوالگی کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی تھی۔تلنگانہ بیورو کے مطابق ریاست میں رشوت خور ملازمین کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے۔

 

اے سی بی کی جانب سے کارروائیوں میں اضافہ کیے جانے کے باوجود رشوت خوری کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعہ ریاستی سکریٹریٹ میں پیش آیا جہاں محکمہ ریونیو کے تحت چیف منسٹر ریلیف فنڈ سیکشن میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کے طور پر کام کرنے والے ایک ملازم نےایک متاثرہ شخص کو 2 لاکھ روپے کا سی ایم آر ایف چیک دینے کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی۔

 

ملازم کی جانب سے رشوت طلب کیے جانے پر متاثرہ شخص نے اے سی بی سے شکایت کی۔شکایت کی بنیاد پر اے سی بی حکام نے منصوبہ بندی کے ساتھ جمعرات کو سکریٹریٹ کے احاطے میں نگرانی شروع کی۔ اسی دوران سکریٹریٹ کے احاطے میں واقع مندر کے قریب ڈیٹا انٹری آپریٹر کو شکایت کنندہ سے

 

رشوت کی رقم لیتے ہوئے اے سی بی حکام نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تحقیقات پر معلوم ہوا کہ سینئر اسسٹنٹ بھی اس کے ساتھ ملا ہوا ہے ان دونوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button