جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قتل کی ایک اور واردات

حیدرآباد کے رائے درگم پولیس اسٹیشن حدود میں جمعرات کی نصف شب ایک شخص کا بہیمانہ قتل کردیا گیا۔

 

انجیا نگر میں واقع ہری ہرا مین ہاسٹل میں باورچی کے طور پر کام کرنے والے ششی دھر کو اسی ہاسٹل میں کام کرنے والے پرمود نے چاقو سے وار کرکے قتل کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا

 

۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

واردات کے بعد ملزم پرمود فرار ہے۔ پولیس قتل کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہاسٹل کے مالک کے علاوہ وہاں مقیم افراد سے بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button