جرائم و حادثات

نابالغ لڑکی کو 8 نوجوانوں نے بنایا ہوس کا شکار۔ حیدرآباد میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: الوال پولیس نے ایک 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے معاملے میں 8 افراد کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مچہ بولارم کی رہنے والی لڑکی اس وقت انٹرمیڈیٹ میں زیر تعلیم ہے۔ پولیس کے مطابق دسویں جماعت میں تعلیم کے دوران اس کی گیری وردھن نامی نوجوان سے واقفیت ہوئی تھی۔

 

چند ماہ قبل گری وردھن نے مبینہ طور پر چاکلیٹ میں نشہ آور دوا ملاکر لڑکی کو دے دی اور اسے اپنی کار میں لے جاکر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بعد ازاں گیری وردھن کے ذریعے لڑکی کی ملاقات ورون نامی نوجوان سے ہوئی جس نے مبینہ طور پر لڑکی کو شراب سگریٹ اور گانجہ کا عادی بنایا اور کومپلی میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

 

اس سے قبل ڈیوڈ ورون نامی ایک شخص سے بھی لڑکی کی انسٹاگرام کے ذریعے واقفیت ہوئی تھی اس نے مبینہ طور پر لڑکی کو شراب پلانے کے بعد اس کے ساتھ شرمناک حرکت کی۔بیٹی کے رویے پر شبہ ہونے پر باپ نے 9 ستمبر کو اسے ڈانٹا جس کے بعد لڑکی گھر سے نکل کر بولارم ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔ وہاں نیرج نامی شخص سے اس کی ملاقات ہوئی۔

 

نیرج نے اپنے ایک دوست وکی کو بھی وہاں بلا لیا۔ دونوں نے مبینہ طور پر لڑکی کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کردیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں وکی اپنے دوست نکھل کے ساتھ لڑکی کو دولاپلی لے گیا جہاں مزید دو افراد کے ساتھ ایک اویو کمرے میں مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

 

اس کے بعد لڑکی کو بولارم میں وکی کے گھر لے جایا گیا اور 9 ستمبر کی رات وہاں اسے مبینہ طور پر محروس رکھا گیا۔لڑکی کسی طرح وہاں سے فرار ہوکر 10 ستمبر کو بولارم ریلوے اسٹیشن پہنچی لیکن وکی نے اپنے دوست گنیش کے ساتھ مل کر اسے روک لیا دونوں مبینہ طور پر اسے زبردستی نشہ آور چیز دی اور میڑچل ریلوے اسٹیشن لے گئے۔

 

وہاں ٹرین میں اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی ۔لڑکی کسی طرح ان کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور گھروالوں کو تفصیلات سے واقف کروایا جس کے بعد وہ پولیس سے رجوع ہوئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 

ذرائع سے معلوم ہوا کہ پولیس نے ملزمین کو حراست میں ے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button