جرائم و حادثات
گنیش منڈپ کے قریب نوجوان کا بہیمانہ قتل۔ حیدرآباد میں واردات

حیدرآباد:شہر کے سکندرآباد کے تکارام گیٹ کے قریب گنیش منڈپ کے پاس پیش آئے جھگڑے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
کارتک نامی نوجوان کو ملزمین نے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں یہ واقعہ کے رات پیش آیا معلوم ہوا ہے کہ محبت کرنے والے جوڑے کی مدد کرنے کے الزام میں گنیش منڈپ کے قریب کارتک کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
یہ واردات گنیش پنڈال کے قریب پیش آئی حملہ آوروں نے نوجوان پر چاقوؤں سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔



