بزنس

ہندوستان میں آئی فون 18 کا جنون – سونا بیچ کر بیوی کے لئے خریدا فون، پنجاب سے دلہا بھی قطار میں پہنچا

نئی دہلی: ایپل کی آئی فون 18 سیریز جمعہ سے ہندوستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگئی۔ نیا آئی فون خریدنے کے لیے ممبئی، نئی دہلی، نوئیڈا اور بنگلورو میں واقع ایپل اسٹورز کے باہر صارفین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ کئی افراد اسٹور کھلنے سے کئی گھنٹے قبل ہی قطار میں کھڑے نظر آئے، جبکہ کچھ لوگ دوسرے ریاستوں سے بھی فون خریدنے پہنچے۔ نوئیڈا میں تو ایک شخص نے آئی فون خریدنے کے لیے سونا تک فروخت کردیا۔

 

نوئیڈا کے ایپل اسٹور کے باہر صبح 8 بجے دکان کھلنے سے قبل ہی لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔ دہلی سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنی اہلیہ کے لیے آئی فون 18 پرو خریدنے پہنچا۔ اس نے بتایا کہ فون خریدنے کے لیے اس نے اپنا سونا فروخت کیا ہے۔

 

اسی اسٹور پر پنجاب سے گردیتا سنگھ نامی شخص بھی اپنے دوست کے ساتھ پہنچا۔ جلد شادی ہونے والی ہے، اس لیے اس نے اپنی ہونے والی اہلیہ کو تحفے میں دینے کے لیے آئی فون 18 پرو خریدا۔ اس نے اپنے لیے بھی آئی فون 18 پرو میکس خریدا۔ دونوں فونز کے لیے اس نے 3.5 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی۔ دونوں افراد صبح 6 بجے ہی اسٹور کے باہر پہنچ گئے تھے۔

 

آئی فون 18 پرو کے 256 جی بی ویرینٹ کی ابتدائی قیمت 1,64,900 روپے ہے، جبکہ اسی اسٹوریج والے آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت 1,79,900 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ اسٹوریج کی گنجائش بڑھنے کے ساتھ فون کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button