نیشنل

ڈی جے کی زور دار آواز برداشت نہ ہوئی، گنیش وسرجن کے دوران خاتون کی موت

کرنول: ونائک وسرجن کے دوران ڈی جے کی زور دار آواز نے ایک خاتون کی جان لے لی۔ آندھرپردیش کے کرنول رورل منڈل کے ای. تاندراپاڈو گاؤں کی رہنے والی 36 سالہ شیومّاں جمعہ کی شب وسرجن جلوس کے دوران اچانک بے ہوش ہوکر سڑک پر گر پڑیں۔ مقامی افراد انہیں فوری طور پر ہاسپٹل لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا

 

بتایا گیا ہے کہ شیومّاں کے شوہر اور بیٹے کا پہلے ہی انتقال ہوچکا تھا اور وہ اپنے بھائی کے گھر رہ رہی تھیں۔ ونائک وسرجن کے موقع پر گاؤں میں ڈی جے کا انتظام کیا گیا تھا۔ شیومّاں بھی جلوس میں شامل ہوئیں اور کچھ دیر تک ڈی جے کی تیز آواز پر رقص کیا۔ اس کے بعد انہوں نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور منڈپ سے گھر کی طرف روانہ ہوگئیں۔

 

وہ ابھی کچھ ہی دور پہنچی تھیں کہ ڈی جے کی شدید آواز برداشت نہ کر سکیں اور چکر آکر سڑک پر گر پڑیں۔ مقامی افراد نے انہیں ہاسپٹل پہنچایا، تاہم ڈاکٹروں نے معاینہ کے بعد بتایا کہ ان کی پہلے ہی موت ہوچکی تھی

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button