تلنگانہ

نااہل قرار دینے کے بعد دانم ناگیندر بتایا مستقبل کا پلان

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے پر دانم ناگیندر نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 

عدالت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔دانم ناگیندر نے کہا

 

’’ہم عوام کے درمیان اور انتخابات میں ہی مقابلہ کریں گے۔ انتخابات میں جدوجہد کرنا میرے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے میں جدوجہد کرتے ہوئے اس مقام تک پہنچا ہوں۔ جب انتخابات آئیں گے تو عوام کے درمیان مقابلہ

 

کروں گا اور کامیابی حاصل کروں گا۔‘‘واضح رہے کہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے پارٹی تبدیل کرنے کے معاملے میں ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے خیریت آباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیندر کو نااہل قرار دے دیا۔

 

عدالت نے انہیں 23 اپریل 2024 سے نااہل قرار دیا ہے۔ دانم ناگیندر نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا۔

 

ہائی کورٹ نے کانگریس کی جانب سے لوک سبھا انتخابات لڑنے کے معاملے کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے اسپیکر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button