جنرل نیوز

بارگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ پر ٹی آر ایس قائدین کی حاضری

بارگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ پر ٹی آر ایس قائدین کی حاضری

*کوسگی میں پنچا جنیم سنکلپ سبھا اور ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا*

 

نارائن پیٹ: سربراہ تلنگانہ رکشنا سینا کلواکنٹلہ کویتا کی ہدایت پر نارائن پیٹ میں واقع درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ پر بعد نماز جمعہ ریاستی صدر مسلم اقلیتی ونگ ٹی آر ایس محمد صہیب، قومی میڈیا ترجمان محمد اشواق احمد، محمد عبدالباسط اور محمد شہباز نے حاضری دی۔اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی کے اقتدار، ریاست اور عوام کی خوشحالی، امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد صہیب نے کہا کہ محترمہ کلواکنٹلہ کویتا کی صدارت میں پنچا جنیم سنکلپ سبھا کا کوسگی میں انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلہ میں آج درگاہ شریف پر حاضری دی گئی اور پروگرام کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سجادہ نشین اور زائرین سے بھی خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔محمد صہیب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں پنچا جنیَم سنکلپ سبھا میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیابی سے ہمکنار کریں اور تلنگانہ کے مستقبل سے متعلق اس اہم پروگرام کا حصہ بنیں۔بعد ازاں بارگاہ کے سجادہ نشین حضرت سید شاہ غیاث الدین قادری صاحب نے ٹی آر ایس قائدین کو تہنیت پیش کی اور ان کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button