تلنگانہ
حیدرآباد میں آئی ٹی کمپنی کے باہر اژدھے کی موجودگی سے سنسنی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے درگم چیرو کے قریب ایک آئی ٹی کمپنی کے باہر جمعرات 17 ستمبر کی رات ایک بڑا اژدھا نظر آنے سے کمپنی ملازمین اور راہگیروں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق سانپ کمپنی کے احاطے کے اطراف میں گھومتا ہوا دکھائی دیا۔ سانپ کو دیکھ کر وہاں موجود افراد میں تشویش پیدا ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق ایک آئی ٹی ملازم نے دفتر کے قریب سانپ کو دیکھا بعد ازاں ایک سانپ پکڑنے والے ماہر نے اژدھےکو بحفاظت ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقام منتقل کردیا.



