تلنگانہ
عادل آباد رمس ہاسپٹل آتشزدگی واقعہ میں 2 شیرخوار کی موت – چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اظہار افسوس ؛ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
عادل آباد – چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عادل آباد کے رِمس ہاسپٹل کے ایس این سی یو وارڈ میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں دو شیر خوار بچوں کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ چیف منسٹر نے فوت ہونے والے بچوں کے افراد خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ہاسپٹل میں زیر علاج دیگر بچوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی صحت کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جائے
۔ انہوں نے واقعہ کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔ریونت ریڈی نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں، اس کے لیے ریاست کے تمام ہاسپٹلس میں حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جائے۔




