بزم شاہین کریم نگر کے زیر اہتمام 26ستمبر کو عظیم الشان کل ہند سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ

بزم شاہین کریم نگر کے زیر اہتمام عظیم الشان کل ہند سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ
کریم نگر 21ستمبر (نثار احمد پروانہ) اہلیان کریم نگر کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بتاریخ 17 ستمبر 2026 ء بروز جمعرات بزم شاہین کریم نگر کا ایک مشاورتی اجلاس جناب سید سلیمان منصور تو کلی صاحب کی سر پرستی میں منعقد کیا گیا جسمیں بزم شاہین کریم نگر کی تشکیل نو عمل میں لائی گئی۔ اس اجلاس میں یہ اتفاق آراء جناب عبد المتین اکبر صاحب کو بحیثیت صدر بزم شاہین کریم نگر منتخب کیا گیا۔ مخدوم محی الدین شاکر صاحب کو بحیثیت معتمد اور محمد مقبول حسین صاحب کا خازن کے طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ بعد از ایک کل ہند مشاعرہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مخدوم محی الدین شاکر معتمد بزم کی اطلاع کے بموجب شہر کریم نگر میں بتاریخ 26 ستمبر 2026 ء بروز 9 بجے شب ہوٹل پیکاکے پرائیڈ بانکٹ ہال نز د کمان سرکل حیدر آباد روڈ کریم نگر میں ایک کل ہند سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد سید سلیمان منصور تو کلی کی سر پرستی میں کیا جائے گا۔
جسکی صدارت صدر بزم جناب عبدالمتین اکبر صاحب فرمائیں گے۔ جسمیں ملک ہندوستان کے نامور شعراء جناب نسیم نواز صاحب امراوتی ، جناب شکیل حیدر کانپوری صاحب، جناب ظہور ظہیر آبادی صاحب، محترمہ ارجمند بانو اور محترمہ آرزو مہک صاحبہ حیدر آباد کے علاوہ مزاحیہ شعراء کرام جناب منصور اناڑی اچل پور مہاراشٹرا، جناب چچا پالموری، جناب وحید پاشا قادری حیدر آباد شرکت فرمائیں گے اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔ اس مشاعرہ میں مدعو مقامی شعراء کرام بھی اپنا کلام پیش کریں گے۔ اس عظیم الشان مشاعرہ کی نظامت جناب راحل کریم نگری صاحب فرمائیں گے۔ خواتین کے لئے علیحدہ نشستوں کا انتظام رہے گا۔ ذمہ دارانِ بزم کی تمام محبانِ اردو سے درخواست ہے کہ مع دوست احباب اس مشاعرہ میں شرکت فرما کر مشاعرہ کو تاریخی بنائیں



