جرائم و حادثات
حیدرآباد میں مکان سے 81 تولہ وزنی زیور کی چوری۔ گھریلو ملازمہ پر شبہ

File photo
حیدرآباد: حیدرآباد کے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں چوری کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بیگم پیٹ کے اوما نگر میں سری ناتھ نائیڈو کا خاندان رہتا ہے۔
گھر کی الماری میں رکھی نقد رقم اور سونا غائب ہونے کا مالک مکان کو تاخیر پتہ چلا جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔شکایت کے مطابق 81 تولہ سونا اور 14.75 لاکھ روپے نقد چوری ہوئے ہیں۔ گھر میں کام کرنے والے افراد کی تفصیلات بھی پولیس کو فراہم کی گئی ہیں۔
تحقیقات میں پولیس کو معلوم ہوا کہ اس خاندان کے گھر میں گنگا نامی خاتون گھریلو ملازمہ کے طورپر کام کیا کرتی تھی جو سرقہ کی واردات کے بعد سے غائب ہے اس کا فون بھی بند ہے اور مکان بھی مقفل ہے۔
پولیس نے کیس درج کرلیا اور اسے تلاش کرہی ہے۔



