اسپشل اسٹوری

سڑک پر الٹا دودھ کا ٹینکر، دودھ بھرنے کے لئے لوگوں کا ہجوم

 

ممبئی: مہاراشٹرا کے پال گھر ضلع میں دودھ سے بھرا ایک ٹینکر سڑک پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں سینکڑوں لیٹر دودھ سڑک پر بہہ گیا۔ دودھ بہتا دیکھ کر مقامی افراد بوتلیں اور ڈبے لے کر پہنچ گئے اور ٹینکر سے نکلنے والا دودھ بھرنے لگے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

اطلاعات کے مطابق یہ دودھ کا ٹینکر گجرات کے احمدآباد سے ممبئی جارہا تھا۔ پیر کی صبح دہانو تعلقہ کے تاوا گاؤں کے قریب ممبئی-احمدآباد قومی شاہراہ پر ٹینکر اچانک الٹ گیا۔ حادثے کے باعث ٹینکر سے دودھ رسنے لگا اور بڑی مقدار میں دودھ سڑک پر بہہ گیا، جس سے وہاں دودھ کی دھاریں بہتی نظر آئیں۔

 

دودھ بہتا دیکھ کر مقامی افراد بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور بوتلوں، ڈبوں اور ٹنوں میں دودھ بھرنے لگے۔ اس دوران کسی نے اس منظر کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی، جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔

 

حادثے کے باعث قومی شاہراہ پر کچھ دیر تک ٹریفک بھی متاثر رہی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button