جرائم و حادثات
سکیورٹی گارڈ خاتون سافٹ ویر انجینئر کو kiss کرکے فرار۔ حیدرآباد میں حیران کن واقعہ

File photo
حیدرآباد: کیاب میں سوار ہونے والی ایک خاتون سافٹ ویئر انجینئر کو ایک سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر زبردستی کھینچ کر کس کردیا۔ یہ واقعہ گچی باؤلی کے اندرا نگر علاقے میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق خاتون جب کیاب میں سوار ہو رہی تھی تو سکیورٹی گارڈ نے اسے ایک طرف کھینچا اور زبردستی بوسہ دیا۔ خاتون کے زور سے چیخنے پر ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔
بعد ازاں خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا۔پولیس نے ملزم کی شناخت
جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے راج کمار کے طور پر کی اور اسے گرفتار کرلیا۔



