جرائم و حادثات

بھونگیر میں پٹاخوں کی چنگاری سے مکان خاکستر، لاکھوں کا نقصان

یادادری بھونگیر ضلع کے بھونگیر شہر کے ودیا نگر علاقے میں گنیش وسرجن جلوس کے دوران پٹاخوں کی چنگاری سے ایک مکان میں بھیانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں پورا مکان جل کر خاکستر ہوگیا اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

 

متاثرہ خاندان کے مطابق جلوس کے دوران پٹاخوں سے نکلی ایک چنگاری مکان کے وینٹی لیٹر کے ذریعے اندر داخل ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچا اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

 

آتشزدگی میں مکان میں موجود تقریباً 5 تا 6 لاکھ روپے نقد رقم، فریج، واشنگ مشین، فرنیچر، تعلیمی و دیگر اہم سرٹیفکیٹس اور جائیداد سے متعلق دستاویزات جل کر خاک ہوگئے۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

متاثرہ خاندان نے حکومت سے مالی امداد اور معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے پٹاخوں کے استعمال کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button