نظام آباد کے سینئر صحافی محمد جاوید علی کی والدہ محترمہ کا انتقال

سینئر صحافی محمد جاوید علی کی والدہ محترمہ کا سانحہ ارتحال
نظام آباد:23/ ستمبر (اردو لیکس) جناب محمد جاوید علی سینئر صحافی و
اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست نظام آباد کی والدہ محترمہ احمدی بیگم زوجہ جناب محمدا شرف علی مرحوم مختصر علالت کے بعد آج صبح بعمر(83 )سال حیدرآباد کے ملاریڈی ہاسپٹل میں انتقال پر ہوگیا۔ عامتہ المسلمین سے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی درخواست کی جاتی ہے
جناب محمد جاوید علی کے والدہ محترمہ کے سانحہ ارتحال پر مختلف سیاسی،سماجی، ملی ودینی تنظیموں کے قائدین اور صحافیوں نے اپنے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا مرحومہ کے
پسماندگان میں چارفرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مرحومہ محمد جاوید علی اسٹاف رپورٹر سیاست نظام آباد، محمد واجد علی نمائندہ سیاست کاماریڈی، محمد ساجد علی این آر آئی اور محمد محمود علی (حاجی) مرحوم کے والدہ محترمہ تھے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل بتاریخ 24/ ستمبر2026ء بروز جمعرات مسجد عرفات کاماریڈی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان نرنجن شاہ علی میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد جاوید علی سیل نمبر 9848218474 اور محمد واجد علی 8639077790 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے



