اسپشل اسٹوری

سرکاری دفتر میں فلمی انداز کی ریلز، مہاراشٹر کی خاتون تحصیلدار کے خلاف تحقیقات کا حکم

ممبئی: مہاراشٹر کے واشم ضلع کے رسوڑ تحصیل دفتر میں فلمی انداز میں ریلز بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والی تحصیلدار پرتییکشا تیجکر مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ سرکاری دفتر میں بنائی گئی ریل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد معاملہ تنازعہ میں آگیا، جس پر حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ تحصیلدار پرتییکشا تیجکر نے اپنے سرکاری دفتر میں فلمی انداز میں ریلز بنوائی اور اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سرکاری دفتر کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنے پر سوالات اٹھائے اور شدید تنقید کی۔

 

معاملے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے امراوتی ڈویژنل کمشنر ناینا گوندے نے تحصیلدار کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ تحقیقات کے لیے بلڈھانہ کے ایڈیشنل کلکٹر اور اسسٹنٹ کمشنر پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

 

کمشنر نے تحقیقاتی کمیٹی کو 7 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکام کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button