نیشنل

مودی اور امیت شاہ الیکشن کمیشن کو بچارہے ہیں، گیانیش کمار فوری استعفیٰ دیں۔ راہل گاندھی

نئی دہلی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ انہیں تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ گیانیش کمار کی تقرری وزیر اعظم مودی نے کی تھی اور ان کے خلاف پہلے لکھے گئے خطوط پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، کیونکہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انہیں بچا رہے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ان کے پاس اس معاملے سے متعلق متعدد ثبوت موجود ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں تھا اور ہندوستان میں ایسا پہلی بار ہوا ہے راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت پڑھے لکھے ہیں اور انہیں سمجھنا چاہیے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق انتخابی عمل میں جو کچھ ہوا ہے وہ ہندوستان کے خلاف ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری لوگوں کے ووٹوں کی حفاظت کرنا ہے۔

 

کانگریس رہنما نے کہا کہ گیانیش کمار کو فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ووٹ کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے اور اس معاملے میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی مبینہ سازش کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ راہل گاندھی نے انتخابی عمل اور جمہوریت پر بھی تشویش ظاہر کی انہوں نے کہا کہ یہ صرف ووٹ پر حملہ نہیں بلکہ اس بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہے جو لوگوں کو اپنا رہنما منتخب کرنے کا حق دیتا ہے۔

 

ان کے مطابق اگر ووٹ ختم ہو جائے تو آئین بھی کام نہیں کر سکتا۔پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی نے اینٹی انکمبنسی یعنی حکومت کے خلاف عوامی رجحان کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مہاراشٹر، ہریانہ اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں اینٹی انکمبنسی کا اثر کیوں نظر نہیں آیا

 

اور بی جے پی مسلسل انتخابات میں کامیابی کیسے حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button