جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قتل کی ایک اور واردات

حیدرآباد: راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں اپرپلی کے ہیپی ہومس کے رہنے والے وسیم نامی نوجوان کو مبینہ طور پر اس کے دو دوستوں نے چاقوؤں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمین کو شبہ تھا کہ وسیم ان کی مبینہ منشیات فروشی کی سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دے رہا ہے جس کے باعث وہ اس سے ناراض تھے۔

 

بتایا گیا ہے کہ اسی معاملے پر وسیم اور دونوں ملزمین کے درمیان بحث و تکرار ہوئ، جس کے بعد دونوں نے مبینہ طور پر چاقوؤں سے وسیم پر حملہ کردیا۔ شدید زخمی ہونے کے باعث وسیم کی موت ہوگئی۔

 

پولیس کے مطابق وسیم اور ملزمین کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹنسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت پہلے بھی مقدمات درج تھے۔

 

راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button