مکہ مکرمہ پر حوثی حملوں کا خدشہ – سعودی عرب میں ہائی الرٹ

ریاض: سعودی عرب کی شہری دفاع کی وزارت نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف میں حوثیوں کی جانب سے میزائل حملوں کے امکان کے پیش نظر پیشگی انتباہ جاری کیا ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا نے ’ایکس‘ پر اس کی اطلاع دی۔ گزشتہ 10 دنوں کے دوران اس طرح کی وارننگ دوسری مرتبہ جاری کی گئی ہے۔
سعودی عرب کے مغربی ساحلی علاقوں ینبع، طائف، جدہ اور تبوک سمیت دیگر مقامات پر بھی ممکنہ حملوں کے حوالے سے الگ الگ انتباہ جاری کیے گئے ہیں۔ ایران کی حمایت کرنے والے حوثیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے پس منظر میں ان تازہ وارننگز کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں حوثیوں نے مکہ مکرمہ کی جانب ایک ڈرون بھی روانہ کیا تھا، تاہم رائل سعودی ایئر ڈیفنس فورسز نے اسے مکہ کے ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی روک کر ناکارہ بنا دیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف میں اس نوعیت کا الرٹ جاری کیا گیا۔
اس سے قبل 2017 میں بھی حوثیوں نے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔




