تلنگانہ اقلیتی اقامتی گرلز اسکول رنجل منڈل کی طالبہ تبسم سینئر نیشنل بال بیڈمنٹن مقابلوں کے لئے منتخب – پرنسپل صبا عرشین کابیان
نظام آباد 24ستمبر( اردو لیکس) تلنگانہ اقلیتی اقامتی رہائشی لڑکیوں کے اسکول رنجل منڈل کی طالبہ تبسم کو سینئر نیشنل بال بیڈمنٹن مقابلوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے رنجل منڈل ٹمریز گرلز کالج پرنسپل محترمہ صباہ عرشین اپنے ایک صحافتی بیان میں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتہ محبوب نگر ضلع کے ونرپرتی میں منعقدہ ریاستی سطح کے مقابلوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ظ طلبہ تبسم کو قومی مقابلوں کے لیے منتخب کیاگیا ہے۔
آیندہ تروپتی میں منعقدہ ہونے والی قومی سطح کی سینئر بال بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لیے منتخب ہونے پر، تبسم، انٹرمیڈیٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی گئی
بال بیڈمنٹن اسوسی ایشن کے نظام آباد ضلع صدر گڈم شراون ریڈی، جنرل سکریٹری بھواناگیری شیام، ٹمریز کالج اسکول پرنسپل صبا ارشین ، فزیکل ڈائرکٹر بھاگیہ شری اور ایکسرسائز ٹیچر شیاملا کو بھی مبارکباد دی پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا



