17 ماہ کی مدت میں تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم
17 ماہ کی مدت میں تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم
حیدرآباد-24 / ستمبر ( پریس نوٹ )اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ کے بموجب ہمارے پیر بھائ ، بارگاہِ نبویؐ کی 155 سالہ قدیم و عظیم اسلامی دینی دانش گاہ ازہر ہند جامعہ نظامیہ کے عظیم و قابل فخر سپوت حضرت مولانا حافظ محمد اکبر علی جاوید نقشبندی مجددی قادری چشتی مولوی فاضل جامعہ نظامیہ کے پانچویں فرزندِ دلبند محمد محسن علی ،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کم عمری میں ہی تکمیل حفظ قرآن حکیم کی سعادت مندی فیروز مندی حاصل کی ہے ، الحمدللہ 15 سال کی عمر میں صرف 17 ماہ کی مختصر مدت میں مدرسہ عزیزیہ ، سعیدآباد سے حفظِ قرآنِ کریم کی سعادت مکمل کرلی ہے ۔
یہ عظیم سعادت حضرت مولانا حافظ عبدالرشید جنید صاحب ناظمِ مدرسہ کی سرپرستی اور حضرت مولانا حافظ محمد جعفر محی الدین نظامی نقشبندی مجددی قادری صاحب مولوی کامل جامعہ نظامیہ کی خصوصی نگرانی میں حاصل ہوئی ہے ۔ ماشآءاللہ والدین اور ان کے افراد خاندان انتہائ فرط مسرت میں مسرور و مسحور ہوکر جمیع احباب کی دعاوؤں کے خواہاں و متمنی ہوتے ہوئے کہاکہ اس مبارک موقع ومسعود موقعہ پر ہم اللہ رب العزت کے حضور شکر بجا لاتے ہیں اور تمام اساتذۂ کرام ، منتظمینِ مدرسہ اور دعا کرنے والے احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
بارگاہ خداوندی میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حافظ محمد محسن علی کو قرآنِ کریم کا سچا حافظ ، عامل اور خادم قوم بنائے ، قرآنِ پاک کو ان کے سینے کا نور ، زندگی کا دستور اور آخرت میں شفیع بنائے اور انہیں والدین ، اساتذہ اور امتِ مسلمہ کے لئے باعثِ فخر اور امت مسلمہ کے نونہالوں کے لئے درس عظیم بنائے ۔
تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے ۔
آمین یا رب العالمین، بجاہِ سید المرسلین ﷺ _



