ناجائز تعلقات پر برہم جوان بیٹے نے اپنی ماں کا قتل کردیا۔تلنگانہ کے قاضی پیٹ میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد: متحدہ ضلع ورنگل قاضی پیٹ کے بالاجی نگر علاقے میں ایک بیٹے نے اپنی ماں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ ذرائع اور مقامی افراد کے مطابق ناگولا سدھاکر اور اُودے شری کی شادی تقریباً 20 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے دو جوان بچے (ایک بیٹا اور ایک بیٹی) ہیں۔
سدھاکر ایک پرائیویٹ کمپنی میں بطور اٹینڈنٹ خدمات انجام دے رہا تھا جب کہ اس کی بیوی اُودے شری سوشل میڈیا پر کافی سرگرم تھی اور انسٹاگرام پر ریلز بنانے کی شوقین تھی۔ یہیں سے اس کہانی میں تاریک موڑ آیا تقریباً چار سال قبل انسٹاگرام کے ذریعے کریم نگر ضلع کے ایک نامعلوم شخص سے اُودے شری کی شناسائی ہوئی جو آہستہ آہستہ ایک گہرے اور ناجائز رشتہ میں تبدیل ہو گئی۔
وقت کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات اس حد تک بڑھ گئے کہ دونوں نے اپنے خاندان سے بغاوت کرکے الگ گھر بسانے کا خطرناک فیصلہ کر لیا۔جمعرات کے روز جب اُودے شری نے اپنے گھر والوں کو صاف صاف بتا کر اس شخص کے ساتھ گھر سے رخصت ہونے کی تیاری کی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ ماں کے اس فیصلہ پر جب بیٹے دورا بابو اپنی ماں کو سمجھانے کی آخری کوشش کی۔
وہ اپنی ماں کو بیڈ روم میں لے گیا اور ہاتھ جوڑ کر ناجائز تعلقات کو ختم کرنے کی التجا کی لیکن افسوس اودے شری نے اپنے بیٹے کی ایک نہ سنی اور اپنے فیصلے پر اٹل رہی جس پر برہم بیٹے تیز دھار آلے سے اپنی ہی ماں کا گلا کاٹ دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔



