جرائم و حادثات

گنیش مورتی کے ساتھ نوجوان موسیٰ ندی میں گر پڑا، گریٹر حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد ۔ گنیش مورتی کے نمرجن کے دوران ایک نوجوان حادثاتی طور پر موسیٰ ندی میں گر پڑا تاہم وہ محفوظ رہا اور تیر کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

 

یہ واقعہ ضلع رنگاریڈی کے شنکرپلی میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق کچھ نوجوان پل کے اوپر سے گنیش مورتی کو موسیٰ ندی میں نمرجن کے لیے ڈال رہے تھے۔ اسی دوران مورتی کے ساتھ موجود ایک نوجوان بھی حادثاتی طور پر ندی میں گر پڑا۔

 

تاہم نوجوان نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیر کر ندی سے باہر نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔ نوجوان کے محفوظ رہنے پر وہاں موجود افراد نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button