تلنگانہ

جگتیال میں مسلم نوجوان نے 70 ہزار میں گنیش لڈو نیلامی میں حاصل کیا

جگتیال: تلنگانہ کے جگتیال شہر کے گووندپلی علاقے میں قائم ٹیم سیون یوتھ گنیش  منڈپ کے منتظمین نے جمعرات کو گنیش لڈو کی نیلامی کی، جس میں ایک مسلم نوجوان نے 70 ہزار روپے کی بولی لگا کر لڈو حاصل کرلیا۔

 

مقامی ہندووں کا کہنا ہے کہ جگتیال کے گنیش نگر کے معروف گلوکار ایم ڈی عابدی کے فرزند محمد ایشان بچپن سے ہی اپنے دوستوں کے ساتھ گنیش چتورتھی کی تقریبات میں حصہ لیتے آرہے ہیں۔ مسلم ہونے کے باوجود وہ اپنے افراد کی حوصلہ افزائی سے گنیش نوراتری کے دوران عقیدت کے ساتھ تقریبات میں شریک ہوتے ہیں اور روزہ بھی رکھتے ہیں۔

 

اس سال بھی محمد ایشان نے اپنے دوستوں کے ساتھ گنیش نوراتری کی تقریبات میں حصہ لیا اور لڈو کی نیلامی میں 70 ہزار روپے کی بولی لگا کر اسے حاصل کیا۔ ان کی شرکت کو علاقے میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی مثال قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button