والدین اور اساتذہ کے احترام سے ہی سر بلندی حاصل کرنا ممکن
گورنمنٹ ہائی اسکولس کے طلبہ کےلئیے تقریری اور نعت کے مقابلے-مولانا مفتی خلیل احمد کا خطاب- جناب میر ذوالفقار علی کی شرکت

حیدرآباد 23ستمبر( راست )جناب محمد وجیہ الدین حامد انصاری آرگنائزر مقابلہ جات کی اطلاع کے بموجب اردو مسکن سالار ملت آڈیٹوریم خلوت میں میلادالنبی ﷺ کے موقع پر تلنگانہ کے گورنمنٹ ہائی اسکولس کے ہشتم تا دہم جماعت طلبہ کےلئیے تقریری بہ عنوان” پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے اخلاق "اور نعت کے مقابلے منعقد کئے گئے ۔
مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ ‘جامعہ نظامیہ نے پروگرام کا افتتاح کیا اور طلبہ و طالبات کو تلقین کی کہ وہ سیرت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کریں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرنے سے ہی ہمیں دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل ہو سکتی ہے انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ نصابی کتابوں کے ساتھ ساتھ سیرت کی کتابوں کا مطالعہ کرتے رہیں اپنے اساتذہ ‘ والدین اور سرپرستوں کا احترام کریں
اور ان کی دعائیں لیں انہی کی دعاؤں کے نتیجے میں ہمیں سربلندی حاصل ہو سکتی ہے انہوں نے نعتیہ مقابلے منعقد کرنے پر آرگنائزر جناب محمد وجیہہ الدین حامد انصاری اور ان کے رفقاء کو دلی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام وقت کا تقاضہ ہیں
تقریری مقابلےمیں انعام اوّل گلِ زائرہ گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا ملک پیٹ کو انعام دوّم زویا فاطمہ گورنمنٹ ہائی اسکول ٹپّہ چبوترہ کو اور انعام سوم آمینہ بیگم گورنمنٹ ہائی اسکول کالی کمان کو دیا گیااِسی طرح نعت کے مقابلے میں انعام اوّل صاعبہ انجم گورنمنٹ ہائی اسکول
امیر پیٹ کو انعام دؤم فصاحت انجم گورنمنٹ ہائی اسکول شکر گنج کواور انعام سوم ضحی فاطمہ گورنمنٹ ہائی اسکول بلائنڈ ملک پیٹ اس کو دیا گیا ہر دو مقابلوں میں اول دوم اور سوم آنے والے طلبہ کو بالترتیب 3000 روپے ،2000 روپے اور 1000 روپے دیے گئے انعامات اور سرٹیفکٹس جناب میر ذوالفقار علی یم ایل اے چار مینار نے عطا کیے۔
ان مقابلوں کے کنوینر جناب سید نوید اختر اور کو کنوینر جناب محمد عبدالحفیظ اور جناب محمد سیف اللہ تھے جناب محمد اقبال نے صدارت کی جناب محمد احمد خان نگرانی نے کی جناب عبداللہ ،جناب ایم اےباسط خان ،جناب سیدرحمت اللہ ،جناب خالد انصاری ،جناب محمدعمر صلاح اُلدین جناب محمد عبدالقیوم انور , جناب محمد اکرم ‘جناب محی الدین
جناب محمد اظہر رفیق نے پروگرام کی ستائش کی ۔جناب محمد وجیہہ الدین حامد انصاری نے ہائی اسکولس کے صدور مدرسین اور سرپرستوں کا شکریہ ادا کیا اور انعام یافتگان کو دلی مبارکباد پیش کی
۔



