جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر کا روپوش روڈی شیٹر 35 سال بعد گرفتار

حیدرآباد/ کمشنر ٹاسک فورس چارمینار زون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے  ایک روڈی شیٹر کو گرفتار کرلیا جو گزشتہ 35 سال سے یعنی 1991 سے روپوش تھا۔

 

پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت الیاس بن حسین یافعی، عمر 54 سال، پیشہ وال پینٹر، ساکن صلالہ، بارکس چندرائن گٹہ، حیدرآباد کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر ہے۔

 

پولیس کے مطابق سال 1991 میں الیاس بن حسین یافعی ایک قتل کی کوشش کے مقدمے میں ملوث تھا جس کے بعد چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف روڈی شیٹ کھولی گئی تھی۔

 

تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ روڈی شیٹ کھولے جانے کے بعد سے وہ مسلسل پولیس کی نگرانی سے بچ رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ روزگار کے سلسلے میں بیرونِ ملک بھی چلا گیا تھا۔ ہندوستان واپس آنے کے بعد وہ پینٹنگ کا کام کرنے لگا اور پولیس کی نگرانی سے بچنے کے لیے مختلف ریاستوں میں رہائش اختیار کرتا رہا۔

 

28 ستمبر 2026 کو کمشنر ٹاسک فورس، چارمینار زون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button