نیشنل
”احتجاجی مظاہروں میں خواتین پولیس ملازمین کو جنسی ہراسانی کا سامنا“: مرکزی حکومت کے سنسنی خیز الزامات

نئی دہلی: الیکشن کمیشن کے چیف کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کے ارکانِ پارلیمنٹ گزشتہ چند دنوں سے دہلی میں احتجاج کر رہے ہیں۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان احتجاجی مظاہروں کی کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی اور یہ غیر قانونی ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان مظاہروں کے دوران ڈیوٹی پر تعینات خواتین پولیس اہلکاروں کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ زخمی بھی ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں گالیاں دی گئیں اس کے باوجود انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔



