جنرل نیوز

گولکنڈہ میں بارانِ رحمت کے لیے نمازِ استسقاء۔‌شرکت کی اپیل

حیدرآباد ۔بارش اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جس کے بغیر انسانی زندگی اور قدرتی نظام کا چلنا مشکل ہے۔ بارانِ رحمت میں تاخیر کی صورت میں مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی و انکساری کے ساتھ توبہ و استغفار کرتے ہوئے بارش کے لیے دعا کرتے ہیں۔

 

اسی سلسلے میں گولکنڈہ میں نمازِ استسقاء کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بارانِ رحمت کے لیے بروز منگل 11 اکٹوبر 2026 صبح 10 بجے میلاد میدان قلعہ محمد نگر گولکنڈہ میں نمازِ استسقاء ادا کی جائے گی۔

 

نماز کی امامت و خطابت مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری، خطیب و امام عیدگاہ گنبدانِ قطب شاہی انجام دیں گے جبکہ خصوصی دعا مفتی تجمل احمد کامل جامعہ نظامیہ، امامت فرائض انجام دینگے قاری و قاضی محمد طیب مومن قادری  الحاج غلام محی الدین خان پاشاہ بھائی شکیل علی خان اور محمد رفیع رپورٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ

 

اس بابرکت اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے نمازِ استسقاء ادا کریں اور بارانِ رحمت کے لیے خصوصی دعا میں شریک ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button