تلنگانہ

جی او 59 کے تحت 500 گز تک اراضی کو باقاعدہ بنانے کا معاملہ – زیرالتوا درخواستوں کی ایک ماہ میں یکسوئی کا تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

جی او 59 کے 500 گز تک کے زیرالتوا درخواستوں کی ایک ماہ میں یکسوئی کا فیصلہ

 

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے جی او 59 کے تحت 500 گز تک کے زیرالتوا درخواستوں کی ایک ماہ میں یکسوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت نے میمو نمبر 48030 کے تحت تمام کلکٹرس کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ جی او 59 پر عمل آوری میں کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کی گنجائش نہیں ہوگی اور تمام فیصلے مقررہ قواعد کے مطابق کئے جائیں گے۔ وزیر نے کہا کہ ماضی میں جی او 59 کے نفاذ کے دوران ہونے والی بے قاعدگیوں کا اعادہ روکنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں

 

۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کنوینس ڈیڈس سے متعلق معاملات کا بھی جامع جائزہ لیا جائے۔ واضح رہے کہ جی او 59 کا مقصد سرکاری اراضی پر مکانات تعمیر کرکے رہائش اختیار کرنے والے افراد کی اراضی کو مقررہ شرائط کے مطابق باقاعدہ بنانا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button