جرائم و حادثات

حیدرآباد او یو لاج میں خاتون کا قتل عاشق گرفتار، ناجائز تعلقات کے بعد شادی کیلئے دباو قتل کی وجہہ

حیدرآباد: گزشتہ ماہ حیدرآباد کے امیرپیٹ علاقے میں ڈی کے روڈ پر واقع گوکل پرائیڈ ہوٹل میں ہونے والے خاتون کے قتل کا معاملہ ایس آر نگر پولیس نے حل کر لیا ہے۔ پولیس نے خاتون کے عاشق سرینواس (38)، کو شہر کے سی بی ایس بس اسٹیشن کے قریب گرفتار کر لیا۔

 

ملزم نے خاتون کو لوہے کی سلاخ سے بے رحمی سے پیٹ کر قتل کیا تھا اور اس کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق وقارآباد ضلع کی شیرِیشا (34) اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا کسٹمر سروس پوائنٹ چلاتی تھیں۔ اسی ضلع کے رہنے والے سرینواس نے شیرِیشا سے قربت بڑھائی تھی۔

 

اس نے شیرِیشا کو شادی کرنے کا یقین دلایا اور اس سے کئی مرتبہ بڑی رقم بھی حاصل کی۔اسی سلسلے میں گزشتہ ماہ سرینواس، شیرِیشا کو گوکل پرائیڈ ہوٹل لے گیا اور وہاں کمرہ نمبر 103 میں وہ دونوں رکے۔ ہوٹل میں کمرہ بک کرتے وقت اس نے عملے کو جعلی شناختی کارڈ بھی دیے۔

 

پولیس کے مطابق ہوٹل کے کمرے میں قیام کے دوران شیرِیشا نے سرینواس پر شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ اس بات پر غصے میں آکر سرینواس نے کمرے میں موجود پردے کی سلاخ سے شیرِیشا کو بے رحمی سے پیٹا، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔

 

قتل کے بعد ملزم شیرِیشا کے پاس موجود 4 لاکھ روپے نقدی اور اس کے جسم پر موجود سونے کے زیورات لے کر کمرے کو باہر سے تالا لگا کر فرار ہو گیا۔قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور اس کی تلاش شروع کر دی۔

 

جمعرات کی صبح پولیس نے اسے افضل گنج کے سی بی ایس بس اسٹیشن کے قریب گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی، 7.996 گرام وزنی سونے کی زنجیر، ایک گرام وزنی سونے کی انگوٹھی اور مقتولہ کا موبائل فون برآمد کر لیا۔

 

پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ سرینواس محبت کا جھانسہ دے کر خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا تھا ان کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرتا تھا اور پھر ان سے رقم لے کر فرار ہو جاتا تھا۔خواتین کو ہراساں کرنے اور دھوکہ دینے کے سلسلے میں مختلف پولیس اسٹیشنوں میں اس کے خلاف پہلے سے چھ مقدمات درج ہیں۔

 

ان میں سے دو مقدمات موئن آباد اور ایک بورابنڈہ میں درج کیا گیا تھا جبکہ باقی تین مقدمات دیگر علاقوں سے متعلق ہیں۔پولیس کے مطابق سرینواس خواتین کو محبت کا یقین دلا کر ان سے بڑی رقم حاصل کرتا اور اسے

 

عیش و عشرت پر خرچ کرتا تھا۔شیرِیشا کی جانب سے شادی کے لیے اصرار کیے جانے پر اس نے اسے قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button