مضامین
خبر پہ شوشہ…بتّی گل

کے این واصف
خستہ حال سڑکیں روڈس پر جابجا رکاوٹوں کی وجہ سے ٹیکس ادا کرنے والے عوام کو ہونے والی دشواریوں سے یکسر انجان ٹرافک پولیس اندھادھند چالانات کاٹتی ہے تو دوسری طرف مہنگائی سے پریشان خالی جیب عوام چالانات کی ادائیگی کو نظر انداز کئے ہوئے ہیں۔
محکمہ ٹرافک پولیس حیدرآباد کے مطابق عوام سے 925 کروڑ روپئے کے جرمانوں کے بقایاجات وصول طلب ہیں۔ اس کا حل اب حکومت نے یہ حل نکالا کہ ٹرافک چالانات کے بقایاجات کو برقی بل سے جوڑا دیا جائے۔ یعنی اب گھر کی برقی منقطہ ہونے پر عوام کو محکمہ برقی سے شکایت کرنے قبل اپنے موبائیل پر ٹرافک چلانات کی جانچ کرناہوگا۔
بالفاظِ دیگر ٹرافک کی بتّی کا احترام نہ کیا تو گھر ہی بتّی گل ہوگی۔



