تلنگانہ

ہارٹ اٹیک سے 10 سال کی بچی فوت۔ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں واقعہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے راجم پیٹ منڈل کے گاؤں پیدائی پلی میں چوتھی جماعت میں زیرِ تعلیم 10 سالہ بچی منسوتا اتوار کی نصف شب دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاون کمار اور لکشمی کی بیٹی منسوتا اتوار کی رات اچانک سینے میں درد محسوس کرنے کے بعد بے حال ہو کر زمین پر گر پڑی۔ یہ دیکھ کر ارکان خاندان نے فوری طور پر اسے نصف شب ضلع کاماریڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

 

اسپتال میں ڈاکٹروں نے بچی کا معائنہ کیا اور اسے سی پی آر بھی دیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کر دی۔

 

بعد ازاں اس کی نعش کو آبائی گاؤں منتقل کر دیا گیا۔کھیلنے کودنے اور ہنسنے مسکرانے کی عمر میں کمسن بچی کے دنیا سے رخصت ہو جانے پر پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button