جرائم و حادثات

حیدرآباد ڈانڈیا حادثہ لائٹننگ سسٹم گرنے سے بھڑک اٹھی آگ ، مرنے والی طالبہ کا ونپرتی سے تعلق، چیف منسٹر کا حادثہ پر اظہار افسوس

حیدرآباد: دسہرہ کے تہوار کے موقع پر طلبہ خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ ڈانڈیا کھیل رہے تھے کہ ایک حادثے نے خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا۔

 

ضلع رنگاریڈی کے نادرگل میں واقع ایم وی ایس آر انجینئرنگ کالج میں منعقدہ ڈانڈیا تقریب کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔کالج انتظامیہ کی جانب سے خصوصی طور پر منعقد کیے گئے اس پروگرام میں طلبہ اجتماعی طور پر ڈانڈیا رقص کر رہے تھے کہ اچانک لائٹنگ سسٹم گر پڑا اور آگ بھڑک اٹھی۔

 

اس حادثے میں دو طلباء کی موت ہو گئی جبکہ متعدد طلبہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے ایک موت کی تصدیق کی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق حادثہ میں دو طلباء کی موت ہوئی۔ ایک مہلوک طالبہ کا تعلق ونپرتی سے بتایا گیا ہے جس کی شناخت سونی کے طورپر کی گئی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق آج شام کالج کے قریب تیز آندھی اور بارش کے باعث لائٹنگ سسٹم اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ اس واقعے میں تقریباً 25 طلبہ زخمی ہوئے۔ موقع پر موجود دیگر طلبہ اور کالج کے عملے نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی خانگی اسپتال منتقل کیا۔

 

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور ابتدائی معلومات جمع کیں۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ حادثہ کس طرح پیش آیا۔ واقعے کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔لائٹنگ سسٹم گرنے کے نتیجے میں طالبہ کی موت کے واقعے پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے گہرے دکھ اور صدمے

 

کا اظہار کیا۔انہوں نے متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کی اور حادثے میں زخمی ہونے والے طلبہ کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

 

حیدرآباد ڈانڈیا حادثہ لائٹننگ سسٹم گرنے سے بھڑک اٹھی آگ ، مرنے والی طالبہ کا ونپرتی سے تعلق، چیف منسٹر کا حادثہ پر اظہار افسوس

متعلقہ خبریں

Back to top button