جرائم و حادثات

نقلی چاندی کے ورق کی تیاری کا پردہ فاش۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں پولیس کے دھاوے

حیدرآباد/ شہر کے چارمینار اور فلک نما علاقوں میں پولیس کی ٹاسک فورس نے چار غیر قانونی یونٹس پر دھاوے کرتے ہوئے المونیم سے چاندی کا نقلی ورق تیار کرنے کے کاروبار کو بے نقاب کیا ہے۔

 

ملزمین سستے المونیم سے ورق تیار کرکے اسے اصلی کھانے کے قابل چاندی کا ورق ظاہر کرتے ہوئے تلنگانہ بھر کی مٹھائی کی دکانوں، بیکریوں اور پان شاپس کو سربراہ کر رہے تھے۔ اس ورق کا استعمال کاجو کتلی، کاجو رولس اور دیگر مٹھائیوں پر کیا جا رہا تھا۔

 

پولیس نے چار یونٹس سے 49 بنڈل نقلی ورق تقریباً 12 کلو المونیم فلیکس، ایک کلو نقلی چاندی کی تہہ چڑھی چینی کی گولیاں، تمباکو، قیوام اور دیگر خام اشیاء کے علاوہ ورق تیار کرنے اور پیکنگ کی مشینیں ضبط کرلیں۔

 

اس معاملے میں چارمینار حسین عالم مغل پورہ اور فلک نما پولیس اسٹیشنوں میں چار مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button