جرائم و حادثات

اسماء دھرمیندر کی بیوی نہیں تھی۔ حیدرآباد پرانا شہر قتل واقعہ کا نیا موڑ

حیدرآباد: حیدرآباد کے بہادر پورہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع حسن نگر میں ایک 30 سالہ خاتون کو جس شخص نے قتل کیا وہ اس کا شوہر نہیں بلکہ لیونگ پارٹنر (شادی کے بغیر ساتھ رہنے والا) بتایا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق 31 سالہ اسماء بیگم اور بہار سے تعلق رکھنے والا دھرمیندر شادی کے بغیر حسن نگر علاقہ میں لیو ان ریلیشن میں تھے اور ایک ہی مکان میں رہا کرتے تھے۔ ملزم نے تیز دھار خنجر سے خاتون کا گلا کاٹ دیا۔مقتولہ کے والد محمد عثمان علی جو پیشے سے آٹو ڈرائیور ہیں نے پولیس کو دئیے گئے

 

بیان میں بتایا کہ 2012 میں انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی شیخ نعیم سے کرائی تھی جن سے ان کے تین بچے ہوئے۔ تاہم تقریباً چھ سال قبل طلاق کے بعد دونوں الگ ہو گئے تھے جس کے بعد سے اسماء کے تینوں بچوں کی دیکھ بھال وہ خود کر رہے تھے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی اسماء بیگم کے وٹے پلی کے رہائشی عارف نامی شخص سے تعلقات قائم ہوئے اور بعد میں 2022 میں وہ ملزم دھرمیندر سے رابطہ میں آئی اور اس کے بعد وہ ‘لیو ان ریلیشن شپ’ میں تھے ۔

 

اس دوران کل رات دھرمیندر نے خاتون کا قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button