تلنگانہ

حیدرآباد کا نوجوان روس میں گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ شخص کاروباری دورے پر 26 اکتوبر کو روس گیا تھا جہاں 2 نومبر کو اسے حکام نے گرفتار کر لیا۔گرفتار شخص کی شناخت محمد عادل محی الدین کے طور پر ہوئی ہے جو مولا علی کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔

 

وہ شہر میں ایک میڈیکل اسٹور چلاتا ہے اور طبی آلات خریدنے کے لیے روس گیا تھا۔ارکان خاندان کے مطابق روسی پولیس نے اسے اس ہوٹل کے باہر سے گرفتار کیا جہاں وہ قیام پذیر تھا۔ فی الحال وہ روس کے شہر اولیانووسک کے پری ٹرائل حراستی مرکز میں قید ہے۔

 

محی الدین کی اہلیہ اور رشتہ اسد عبدالرحمٰن نے بتایا "عادل میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہے اور طبی آلات خریدنے کے لیے روس گیا تھا۔ ہم نے عادل کی وطن واپسی کے لیے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے لیکن ہندوستانی یا روسی حکام کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

 

"انہوں نے مزید بتایا کہ ارکان خاندان کو ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ محمد عادل کو کس وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ارکان خاندان نے بتایا کہ انہیں فوری طور پر ہندوستانی سفارت خانے یا قونصل خانے تک رسائی فراہم کی جائے۔ روس میں کسی مقامی وکیل کے ذریعے قانونی مدد فراہم کی جائے۔

 

روسی حکام سے رابطہ کرکے قانونی طور پر ممکنہ حد تک ان کی جلد رہائی کو یقینی بنایا جائے اور ان کی بحفاظت ہندوستان واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button