تلنگانہ

کار تاجر قتل معاملہ میں مقتول کی بیوی کا انکشاف: ’’ماسک اور ٹوپی پہنے شخص نے شوہر کا پتہ پوچھا، مجھے دھکیل کر کمرے میں گھس گیا‘‘

حیدرآباد کے علاقہ بندلہ گوڑہ کی ابوبکر کالونی میں 46 سالہ کار تاجر محمد عبدالرحیم کے قتل کے معاملے میں ان کی اہلیہ نے واردات کی تفصیلات میڈیا کو بتائی ہیں۔ خاتون کے بیان کے مطابق آج صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے کسی نے ان کے مکان کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ دستک سن کر جب انہوں نے دروازہ کھولا تو ایک نامعلوم شخص، جس نے ماسک اور ٹوپی پہن رکھی تھی، اچانک مکان میں داخل ہوگیا اور ان سے شوہر کے بارے میں دریافت کیا۔

 

خاتون نے حملہ آور کو وہ کمرہ بتایا جہاں ان کے شوہر سو رہے تھے۔ یہ سنتے ہی ملزم نے خاتون کو دھکیل دیا اور کمرے میں داخل ہوکر اندر سے دروازہ بند کرلیا۔ کچھ دیر بعد وہ شخص مکان کی بالکونی سے فرار ہوگیا۔

 

اس واقعہ کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔ محمد عبدالرحیم کی موت کے سلسلے میں پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس مکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے کر حملہ آور کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش کررہی ہے۔ قتل کے محرکات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button