تلنگانہ

تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام ”عوامی جہوریت۔ صحافت“ کے عنوان پر 23 مئی کو ایک روزہ سمینار 

تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع نظام آبادکے زیر اہتمام ”عوامی جہوریت۔ صحافت“ کے عنوان پر ایک روزہ سمینار 

23/مئی کو منعقدہ اس سمینار میں تلنگانہ میڈیا اکیڈمی چیرمین کے سرینواس ریڈی، ریاستی جرنلسٹ یونین صدر شیکھر، جنرل سکریٹری وراحت علی شرکت کریں گے

نظام آباد:21/مئی (پریس نوٹ)تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ (TUWJ-IJU) ضلع نظام آباد کی جانب سے بتاریخ 23/مئی بروز جمعرات بوقت صبح 11بجے بمقام بسوا گارڈن فنکشن ہال ونائک نگر نظام آباد میں عظیم الشان پیمانے پر ایک روزہ سمینار بعنوان ”عوامی جمہوریت۔صحافت“ کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔ یہ بات نظام آباد ضلع صدر جرنلسٹ یونین مسٹر ایڈلہ سنجیو اور ریاستی جرنلسٹ یونین ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر احمد علی خان نے آج نظام آباد پریس کلب میں منعقدہ صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی

 

۔انہوں نے بتایاکہ اس سمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی آئی جے یو قومی صدر و چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈمی مسٹر کے سرینواس ریڈی، بحیثیت معزز مہمان تلگو شاعر و ادیب مسٹرنندنی سدھا ریڈی، بحیثیت اعزازی مہمانان تلنگانہ جرنلسٹ یونین ریاستی صدر نگنوری شیکھر، ریاستی جنرل سکریٹری خواجہ وراحت علی، سابقہ ریاستی وزیر بودھن ایم ایل اے سدرشن ریڈی، پی سی سی ورکنگ صدر و ایم یل سی مہیش کمار گوڑ، نظام آباد اربن ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائنا، سابقہ ایم ایل اے باجی ریڈی گوردھن شرکت کرتے ہوئے مخاطب کریں گے

 

۔نظام آباد ضلع صدر جرنلسٹ یونین مسٹر ایڈلہ سنجیو اور ریاستی جرنلسٹ یونین ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر احمد علی خان نے کہاکہ اس سمینار میں نظام آباد ضلع کے صحافیوں کے علاوہ تلنگانہ ریاست کے صحافیوں کے ساتھ گذشتہ 9سالوں کے دوران کی گئی حق تلفی و ناانصافیوں اور سلگتے مسائل کے تعلق سے بھی اظہار خیال کیاجائے گا۔ اور صحافیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اورتلنگانہ کانگریس حکومت کے صحافیوں کے تعلق سے زیر التواء مسائل اور فلاحی اسکیمات سے مستفید کروانے کے تعلق سے بھی غور وخوص کیاجائے گا۔ اس سمینار میں تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ یونین کے زیر اہتمام اگلے ماہ جون میں ضلع کھمم مستقر پر منعقد ہونے والے دو روزہ ریاستی کانفرنس کے انعقاد کے تعلق سے بھی لائحہ عمل کو قطعیت دی جائے گی۔

 

نظام آباد ضلع صدر جرنلسٹ یونین مسٹر ایڈلہ سنجیو اور ریاستی جرنلسٹ یونین ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر احمد علی خان نے نظام آباد ضلع کے پرنٹ و الکٹرانک میڈیا(تلگو، اردو، ہندی و انگلش) سے وابستہ جرنلسٹ یونین ممبران سے کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص اپیل کی ہے۔قبل ازیں تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ یونین ضلع نظام آباد کے سمینار سے متعلق پمفلٹ کی رسم اجرائی عمل میں آئی۔

 

اس صحافتی کانفرنس میں ضلع جرنلسٹ یونین سکریٹری اروند بالاجی، خازن سری گدا پرساد، نیشنل کونسل ممبر گنگاداس، ریاستی کونسل ممبران جی پرامود، ایم اے ماجد، ضلع جرنلسٹ یونین قائدین مڈے موہن، راجو، راجیش، روی کمار، سنجیو ریڈی، دھننجے بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button